جی میل کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف

Published On 03 December,2024 08:50 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) گوگل نے جی میل کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا، مذکورہ اپڈیٹ صارفین کے ای میل ایڈریس کو زیادہ محفوظ بنا سکتی ہے۔

اینڈرائیڈ جی میل ایپ میں ایک بڑی تبدیلی لائی جا رہی ہے، جی میل میں اکثر صارفین کسی کانٹیکٹ کو غلط ایڈریس فیلڈ میں ڈال دیتے ہیں تو اب اسے ڈیلیٹ یا دوبارہ انٹر کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

گوگل ورک اسپیس کے آفیشل بلاگ پوسٹ میں اس فیچر کا اعلان کیا گیا، یہ اپڈیٹ ای میل ایڈریسز کو غلطی سے پھیلنے سے روک سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ پر جی میل ایپ میں آپ نے کسی کانٹیکٹ کو غلط ایڈریس فیلڈ میں ٹائپ کر دیا ہے تو اسے ڈیلیٹ اور دوبارہ انٹر کرنے کی ضرورت نہیں، یعنی اگر آپ نے To میں وہ ایڈریس ڈال دیا ہے جو سی سی یا بی سی سی میں ہونا چاہیے تو اسے ڈیلیٹ کر کے دوبارہ ٹائپ نہ کریں۔

اس کی بجائے آپ اس کانٹیکٹ کو انگلی سے ڈریگ کر کے نیچے سی سی یا بی سی سی میں منتقل کر سکتے ہیں یا سی سی میں موجود کانٹیکٹ کو ’ٹی او‘ میں لے جا سکتے ہیں۔

صارفین کو یہ نیا فیچر سمجھنے کےیلئے کوئی ٹیکنالوجی رائٹر ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اگر آپ کسی سیلز لسٹ میں شامل ہیں اور کمپنی غلطی سے آپ کا پتہ کاربن کاپی فیلڈ میں ڈال دیتی ہے بجائے بلائنڈ کاربن کاپی فیلڈ کے تو آپ شاید خوش نہ ہوں گے کہ آپ کا ذاتی ای میل ایڈریس سب کے سامنے ظاہر ہوجائے۔

گوگل کے مطابق نیا ڈریگ اینڈ ڈراپ فیچر 14 دسمبر تک مکمل طور پر دستیاب ہو جائے گا، یہ فیچر تمام گوگل ورک اسپیس کسٹمرز، ورک اسپیس انفرادی سبسکرائبرز اور سب سے اہم، ذاتی گوگل اکاؤنٹ رکھنے والے صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔