انٹرنیٹ سپیڈ کا مسئلہ 3 ماہ میں حل ہونے کا امکان

Published On 03 December,2024 12:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سپیڈ کا مسئلہ 3 ماہ میں حل ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سجاد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اگر واٹس ایپ پر میسیج جا رہا ہے لیکن تصویر نہیں تو امکان ہے مانیٹرنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگرانی یا فائر وال کی تنصیب ہر ملک میں ہوتی ہے، شاید طریقہ کار میں کچھ کمی ہے، غلط مواد شیئر کرنے پر امریکا میں 10 منٹ کے اندر سکیورٹی اہلکار گھر پر آ جاتا ہے۔

چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ فکسڈ لائن انٹرنیٹ میں مسئلہ نہیں، فل ٹائم آئی ٹی ورکرز کو مسئلہ نہیں بلکہ پارٹ ٹائم آئی ٹی ورکرز کو فکسڈ لائن نہ ہونے سے مسائل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے انٹرنیٹ کی سپیڈ کے سبب آئی ٹی کمپنیز کے پاکستان چھوڑنے کی تردید کر دی۔

چیئرمین پاشا سجاد سید کا کہنا ہے کہ کوئی ایک آئی ٹی کمپنی پاکستان چھوڑ کر نہیں گئی۔