میٹا کا اپنے پلیٹ فارمز سے فیکٹ چیکنگ پروگرام ختم کرنے کا اعلان

Published On 08 January,2025 08:31 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) میٹا نے اپنے پلیٹ فارمز سے فیکٹ چیکنگ پروگرام ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے پہلے میٹا نے پروگرام ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، فیکٹ چیکنگ سسٹم کی جگہ اب ایکس کی طرح کمیونٹی نوٹس سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

میٹا کے بانی مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ موجودہ سسٹم میں کافی غلطیاں اور سنسر شپ تھی۔

زکر برگ نے کمیونٹی نوٹس سسٹم متعارف کرانے کے اس فیصلے سے میٹا پلیٹ فارمز پر نقصان دہ مواد کے پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا۔