پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

Published On 10 February,2025 08:41 pm

ریاض : (دنیا نیوز) وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوگیا۔

وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ کی سعودی معاون وزیر سرمایہ کاری ابراہیم المبارک سے ملاقات کی جس میں پاکستانی سٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز کیلئے سعودی مارکیٹ تک آسان رسائی کے مواقع پر گفتگو کی گئی ۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین کے درمیان لیپ 2025 میں پاکستانی اور سعودی کاروباری برادری کے درمیان B2B تعاون پر زور جبکہ پاکستان کے AI، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور فِن ٹیک سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر مملکت شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان ایک سرمایہ کار دوست ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنانے کیلئے پرعزم ہے، پاکستانی سٹارٹ اپس کیلئے سعودی عرب میں فنڈنگ اور وینچر کیپیٹل تک رسائی کے مواقع سرحد پار وینچر کیپیٹل سرمایہ کاری پاکستانی سٹارٹ اپس کیلئے عالمی مواقع پیدا کرے گی۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ R&D منصوبوں کے فروغ ، سعودی مارکیٹ میں پاکستانی کمپنیوں کے داخلے کیلئے لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے پر غور کیا گیا۔