نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ اگنائیٹ پاکستان کی ویب سائٹ ہیک، کارٹون پکچر اپ لوڈ کردی گئی

Published On 10 February,2025 10:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ اگنائیٹ پاکستان کی ویب سائٹ ہیک ہونے کا معاملہ، ہیکرز نے اگنائیٹ کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد کارٹون پکچر اپ لوڈ کر دی۔

سائبر حملوں کی نئی مہم سے متعلق نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ کی ایڈوائزری درست ثابت ہو گئی۔

اگنائیٹ اپنی ویب سائٹ اور ڈیٹا سکیورٹی کے تحفظ کے لئے فول پروف اقدامات اٹھانے میں ناکام رہی، ویب سائیٹ کو بحال کر دیا گیا۔