اسلام آباد:(دنیا نیوز) ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام اصلاحات کو عالمی بہترین معیار کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے۔
وفاقی دارالحکومت میں اسحاق ڈار کی زیرصدارت آئی ٹی و ٹیلی کام اصلاحات پر اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں کنیکٹیویٹی بڑھانے اور جدت کے فروغ پر غورکیا گیا۔
اجلاس میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی تشکیل پر مختلف اُمور پر بھی بات چیت کی گئی۔
شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام اصلاحات کو عالمی بہترین معیار کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے۔
اجلاس میں وزیر خزانہ، ایس اے پی ایم طارق باجوہ، این سی ایس آئی ایف سی ، سیکرٹری آئی ٹی، کامرس، نجکاری اور لاء سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔