کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) اوپن اے آئی کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے لیے جانا جاتا ہے مگر بہت جلد یہ کمپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی ٹکر دے گی۔
Wired کی ایک رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے نئے سورا 2 ویڈیو ماڈل کے ساتھ ایک سوشل میڈیا ایپ کو متعارف کرایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ ایپ کافی حد تک ٹک ٹاک سے ملتی جلتی ہوگی یعنی اس میں ایک ورٹیکل ویڈیو فیڈ ہوگی جبکہ اوپر سے نیچے کی جانب اسکرولنگ کرنا ممکن ہوگا۔
مگر اس میں صرف آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کردہ مواد ہی موجود ہوگا، یعنی صارفین اپنے فون کے کیمرا رول سے تصاویر یا ویڈیو کو اپ لوڈ نہیں کرسکیں گے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اوپن اے آئی کی جانب سے ایپ کے اندر سورا 2 کو صرف 10 سیکنڈز طویل ویڈیو کلپ بنانے تک محدود رکھا جائے گا۔
یہ واضح نہیں کہ ایپ سے باہر سورا 2 سے زیادہ طویل ویڈیوز تیار کرنا ممکن ہوگا یا نہیں۔