پی ٹی اے نے وائی فائی سیون کیلئے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی منظوری دیدی

Published On 27 September,2025 10:58 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی اے نے وائی فائی سیون کے لیے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی منظوری دے دی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آئندہ آنے والی تمام وائی فائی جنریشنز کے لیے 6 گیگا ہرٹزبینڈ میں استعمال کی منظوری دی۔

پی ٹی اے کے مطابق پاکستان ایشیا کے ان اولین ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو اس جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق وائی فائی سیون تیزترین ڈیٹا ریٹس، نہایت کم latency اوربہتر کارکردگی فراہم کرتا ہے، یہ ٹیکنالوجی گھروں، چھوٹے کاروبار اور تعلیمی اداروں میں تیزترconnectivity کو یقینی بناتی ہے، یہ ٹیکنالوجی صحت عامہ کے مراکز، سمارٹ سٹی منصوبوں کے لیے تیزترconnectivity کو بھی یقینی بناتی ہے۔