اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ سے ملائیشین ہائی کمشنر نے اہم ملاقات کی۔
وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا، اِن دوران پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان نئی تجارتی راہیں تلاش کرنے پر گفتگو ہوئی۔
دوران ملاقات انٹرن شپ اور سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرامز کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی جب کہ وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل نیشن پاکستان ویژن کو اُجاگر کیا۔
ملائیشین ہائی کمشنر نے کہا پاکستان کے نوجوانوں میں بہترین ڈیجیٹل مہارتیں موجود ہیں، پاکستان۔ ملائیشیا تعلقات اور باہمی تعاون سے مزید مضبوط ہوں گے۔