پاکستان کا مزید 3 سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا فیصلہ

Published On 30 September,2025 10:13 am

اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) پاکستان نے خلا میں مزید تین سیٹلائٹ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا، سیٹلائٹ آئندہ چھ ماہ کے دوران خلا میں بھیجے جائیں گے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان ان سیٹلائٹس کے ذریعے بھارتی ڈیمز کی مانیٹرنگ کر رہا ہے جبکہ سیلاب سے متعلق 27 اگست کے بعد حاصل ہونے والا سیٹلائٹ ڈیٹا پنجاب حکومت کے ساتھ بھی شیئر کیا جا چکا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ان سیٹلائٹس کے ذریعے پاکستان ماحولیات، موسمی تغیرات اور دیگر امور کے بارے میں زیادہ موثر اور بروقت ڈیٹا حاصل کرنے کے قابل ہوگا۔