اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت خلیج پر موجود ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم 3 اکتوبر کو شدت اختیار کر کے 7 اکتوبر تک جاری رہے گا، اسلام آباد، راولپنڈی، گلیات، پنجاب میں 4 سے 6 اکتوبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، 2 سے 7 اکتوبر تک خیبر پختونخوا میں آندھی، جھکڑ چلنے، بارش، ژالہ باری متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق کشمیر، گلگت بلستان، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقے بھی اس سسٹم کے زیر اثر آئیں گے۔