ملک میں اکتوبر تا دسمبر 2025 معمول سے کم بارشوں کا امکان

Published On 01 October,2025 04:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں اکتوبر سے دسمبر 2025 کے دوران معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب میں کم بارش متوقع ہے۔

جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں معمول کے قریب بارش کا امکان ہے، مون سون کے دوران مجموعی طور پر ملک بھر میں معمول سے 19 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں 36، بلوچستان میں 29، پنجاب میں 28 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی، آزاد کشمیر میں 11، خیبرپختونخوا میں 2 فیصد زائد اور گلگت بلتستان میں معمول سے 11 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی۔