پیپلزپارٹی، ن لیگی رہنماؤں کی بیٹھک، مسائل افہام وتفہیم سے حل کرنے پر اتفاق: ذرائع

Published On 01 October,2025 05:13 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ، ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر چیمبر میں ہوئی،ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چودھری اور رانا مبشر نے شرکت کی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی نے کی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بعض بیانات پرتحفظات کا اظہار کیا جس پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا۔