زبان بند، ہاتھ توڑدوں گی والا لہجہ مناسب نہیں: قمرزمان کائرہ وزیراعلیٰ پر برس پڑے

Published On 01 October,2025 04:52 pm

لاہور:(دنیا نیوز) مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ زبان بند اورہاتھ توڑدوں گی لہجہ مناسب نہیں ہے۔

لاہور میں پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاکستان طویل عرصے سے بحرانوں کا شکاررہا ہے، ہردورمیں بحرانوں سےنمٹنےکی کوششیں ہوتی رہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کچھ دنوں سےایسےسوالات اٹھائےجارہےہیں، جوہماری دانست میں مناسب نہیں، یہ ہماری رائے ہے کسی کومشورہ نہیں، ہم نےنیک نیتی سےمسلم لیگ(ن)کا ساتھ دینےکا فیصلہ کیا تھا،ہم نےباربارکوشش کی لکھےگئےمعاہدےپرعمل کیا جائے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ لکھےگئےمعاہدوں پرکچھ پرعمل اورکچھ پرنہیں ہوا،اس کےباوجود نےہم نےحکومت کوسپورٹ کیا،آج بھی ہماری کوشش ہےکہ ماضی کےزخموں کوبھلایا جائے،کچھ ایسےسوال اٹھائےگئےجن کا جواب ضروری ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)جمہوری طریقےسےتنقید کرےلیکن ماضی والا لہجہ استعمال نہ کرے، حالیہ سیلاب بڑا خوفناک تھا بہت تباہی ہوئی،جہاں اچھا کام وہاں تعریف جہاں کوئی اچھا کام نہیں وہاں تنقید کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ توہمارا جمہوری حق ہے، اگر ہم رائےدیتے ہیں تو اس پرسیخ پا ہوجاتے ہیں، کہا گیا جوانگلی اٹھےگی اسےتوڑدیں گے، بلاول بھٹو نے بڑے تحمل سے چیزوں کو آگے لے جانے کی کوشش کی اور کر رہے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم بھی پنجاب والے ہیں، کوئی رائے دیں توآپ سیخ پا ہو جاتے ہیں،  بلاول نےسیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے کاموں کی تعریف کی، اتحادی ہونے کا مطلب کوئی بلینک چیک دینا نہیں تھا کہ حکومت جوچاہےکرتی رہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم نے رائے دی توسندھ حکومت کو ٹارگٹ اور این ایف سی کے پیسے پر بات کی گئی، ہم حکومت سے پاور شیئرنگ نہیں کر رہے لیکن ان کو سپورٹ کر رہے ہیں، پہلے جس طرح حکومت سے الگ ہوئے تھے وہ یاد ہے بھولے نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم صورتحال کو نہ پہلے خراب کرنا چاہتے تھے نہ اب کرنا چاہتے ہیں، ہم تجاویز دیتے ہیں تو آپ کہتے ہیں پنجاب پرانگلیاں اٹھاتے ہیں، سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی سے متعلق تجاویز دے رہے ہیں، تجاویز دینےکا پنجاب پرحملہ کیسے ہو گیا۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے تو ابتدائی امداد دی جاتی ہے، آپ نے سیلاب متاثرین کو لاکھوں روپے دینے ہیں تو آپ دیں، آپ صرف سی ایم پنجاب نہیں نوازشریف کی بیٹی ہیں، یہ کہنا کہ زبان بند اور ہاتھ توڑ دوں گی لہجہ مناسب نہیں۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ دنیا بھرمیں بےنظیر  انکم سپورٹ پروگرام غربت کی روک تھام کے پروگرامز میں نمبرون ہے، حکمرانوں کا کام تحمل سےبات کرنا ہوتا ہے، کیا ہم پنجاب چھوڑ کر چلے جائیں؟ آپ حکومت کریں باقیوں کے حق کو ختم نہ کریں۔

اُن کا کہنا تھا آپ کے الفاظ وفاق کو مضبوط کرنے کے لیے ہونے چاہییں جواختلاف جتنا ہوا اسےاتنا ہی رکھنا چاہیے، کہا گیا میں بھیک نہیں مانگتی، کس نےکہا بھیک مانگیں، آپ طعنےدے رہی ہیں کہ سندھ حکومت نےکچھ نہیں کیا۔

رہنما پیپلزپارٹی نے مزہد کہا کہ ہم  نے گرین بسوں کا منصوبہ شروع  کیا آپ نے کیا اچھا کیا، یاد رہے الیکٹرک بسیں پہلےسندھ میں دی گئیں، ہم تو یو این سے اپیل کی بات کر رہے ہیں، اس میں بھیک کی بات کہاں سے آ گئی۔