سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی

سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی

امریکی فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن (ایف سی سی) نے سپیس ایکس کے مجوزہ ’اسٹارمائنڈ‘ سیٹلائٹ نیٹ ورک کی منظوری دی۔

سپیس ایکس نے رواں سال کے آغاز میں خلا میں 10 لاکھ تک آربیٹل کمپیوٹنگ ماڈیولز بھیجنے کی اجازت طلب کی تھی، ان ماڈیولز کے ذریعے بڑی مقدار میں ڈیٹا پراسیس کیا جائے گا جسے زمین پر مختلف مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔

ایف سی سی نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ امریکا میں مصنوعی ذہانت کی غیر معمولی ترقی کے اس اہم دور میں سپیس ایکس کو 10 لاکھ مداری کمپیوٹنگ ماڈیولز نصب کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے تاکہ بڑے پیمانے پر ڈیٹا پراسیس کیا جا سکے۔

اس منصوبے کا بنیادی مقصد خلا میں ایسے ڈیٹا سینٹرز قائم کرنا ہے جو مصنوعی ذہانت کے پیچیدہ نظاموں کو درکار کمپیوٹنگ صلاحیت فراہم کر سکیں۔

سپیس ایکس کی یہ پیشرفت مستقبل میں خلائی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں اہم تبدیلیوں کا باعث بن سکتی ہے، تاہم، منصوبے پر عملدرآمد اور اتنی بڑی تعداد میں سیٹلائٹس کی تعیناتی کیلئے تکنیکی اور عملی چیلنجز بھی درپیش ہوں گے۔