ڈرونز کو سان فرانسسکو ، لاس اینجلس اور نیویارک کے مختلف مقامات پر پیزا پہنچانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے
کیلیفورنیا(نیٹ نیوز) امریکہ میں ڈرون ٹیکنالوجی کو جہاں زندگی کے مختلف شعبوں میں استعمال کیا جارہا ہے وہیں اب پیزا گھروں تک پہنچانے کیلئے بھی ڈرونز کا استعمال شروع ہوگیا ہے ۔
اس سلسلے میں ایچ بی او کی ایک سیریز کی پروموشن کیلئے باقاعدہ ڈرون سروس شروع کر دی گئی ہے جس میں متعدد ڈرونز شامل کئے گئے جو سان فرانسیسکو،لاس اینجلس اور نیویارک کے مختلف علاقوں میں پیزا گاہکوں کے گھروں تک پہنچانے کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔