نایاب پیالہ 5منٹ کے دوران اربوں روپے میں فروخت

Last Updated On 05 April,2018 03:38 pm

بولی شروع ہونے کے 5 منٹ کے اندر اندر پیالے کو 30 ملین ڈالرز میں خرید لیا گیا

بیجنگ(نیٹ نیوز) ایک انتہائی نایاب چینی پیالہ نیلامی کے دوران صرف 5 منٹ میں اربوں روپے میں فروخت ہوگیا۔ چین میں شاہی خاندان کا دیدہ زیب پیالہ نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو محض پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں ایک چینی باشندے نے سب سے زیادہ بولی لگا کر اسے خرید لیا۔

خریدار نے ٹیلی فون کے ذریعے نیلامی میں حصہ لیا اور اس تاریخی پیالے کی 30 ملین ڈالر بولی لگائی یہ رقم پاکستانی کرنسی میں ساڑھے 3 ارب روپے بنتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ نایاب پیالہ چینی شاہی خاندان کے زیر استعمال رہا ہے۔

اسے خصوصی طور پر چینی شہنشاہ کنگسی نے 18 ویں صدی میں بنوایا تھا۔ اربوں روپے مالیت کا یہ پیالہ خوشنما رنگوں والے پھولوں اور خوبصورت آرٹ کا بہترین نمونہ ہے جو کہ قدیم زمانے کے دلکش آرٹ کی یاد دلاتا ہے۔