ہوا میں لٹکتی ہوئی لاشیں مرنے والے کے آنجہانی آبائو اجداد کے قریب لے جاتی ہیں، مر کر بھی دونوں میں دوری نہیں ہوتی
لاہور(نیٹ نیوز) عام طور پر لوگ اپنے مردوں کو دفن کرتے یا پھر ان کو نذر آتش کر دیتے ہیں لیکن ایسا معاشرہ بھی ہے جہاں اپنے مردوں کو پہاڑوں کی چوٹیوں پر رکھنے اور لٹکانے کا بھی رواج ہے۔ یہ امر حیران کن ہو سکتا ہے لیکن یہ سچ ہے۔
فلپائن کے ماؤنٹین صوبے کے شمالی حصے میں پہاڑوں کے درمیان ایک شہر سگاڈاہے۔ یہ دنیا بھر میں تابوت کو لٹکانے کی اپنی انوکھی رسم کیلئے مشہور ہے۔ سگاڈا میں تقریباً دو ہزار سال قدیم ایک انوکھی رسم آج بھی جاری ہے۔
ان کا عقیدہ ہے کہ ہوا میں لٹکتی ہوئی لاشیں ان کے آنجہانی آبا ئو اجداد کو ان کے قریب لاتی ہیں اور اس طرح وہ مر کر بھی اپنے لوگوں سے دور نہیں ہوتے۔