لاہور: (دنیا نیوز) سری لنکا میں پانی پینے کی کوشش کرتے ہوئے چار ماہ کا ہاتھی کا بچہ کنویں میں جا گرا، مقامی افراد نے رونے کی آوزیں سن کر ریسکیو ٹیموں کو مدد کے لئے بلالیا۔
مقامی افراد کا کہنا تھا کہ پانی ہاتھی کی دسترس سے باہر تھا جس کی وجہ سے بچہ کنویں میں گر گیا۔ پانچ گھنٹوں کی کوشش کے بعد، محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کی ریسکیو ٹیموں نے کرین کی مدد سے آس پاس کی زمین کھود کر بچے کو کنویں سے باہرنکال لیا۔ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔