شیرون کو یہ کارڈ اس کی والدہ نے 26 اگست 1958 ء کو لکھا تھا ، کسی وجہ سے بیٹی کو پوسٹ نہیں کر سکی
انڈیانا(نیٹ نیوز) ایک امریکی خاتون کے نام لکھا گیا پوسٹ کارڈ انہیں 60 سال بعد موصول ہوگیا۔ شمالی انڈیانا کی خاتون کو یہ پوسٹ کارڈ 60 برس قبل ان کی والدہ نے شمالی کیلیفورنیا سے بھیجا تھا۔ یہ پوسٹ کارڈ ایک ہفتے قبل شیرون گونگور کو موصول ہوا جسے گوشن نامی علاقے میں واقع ایک کمپنی کوالٹی اینڈ سوئٹس کی منیجر کرسٹائن کومب نے خود شیرون کے گھر پہنچایا ہے۔
خاتون کے مطابق جب وہ اپنے دفتر کی دراز صاف کررہی تھی تو یہ پوسٹ کارڈ ان میں پھنسا ہوا ملا جس پر 26 اگست 1958 کی تاریخ درج تھی۔ اس کی ایک جانب ان کی والدہ کی جانب سے پنسل سے لکھی عبارت تھی اور دوسری جانب پام کے درخت نظر آرہے تھے ۔ اس وقت پوسٹ کارڈ کی قیمت تین سینٹ ادا کی گئی تھی۔
کرسٹائن کومب نے بتایا جب میں نے اس پوسٹ کارڈ پر تاریخ دیکھی تو بہت عجیب گمان ہوا اس پر ایک خاتون مس شیرون کا نام اور پتا لکھا ہوا تھا جوقریب ہی رہتی تھیں اس کے بعد میں پتا پوچھتی ہوئی وہاں جاپہنچی جیسے ہی شیرون کو یہ کارڈ ملا انہوں نے بہت احتیاط سے سنبھالتے ہوئے کہا اسے میری والدہ کے ہاتھوں نے چھوا ہے اور میرے پاس ان کی بہت کم نشانیاں ہیں تاہم وہ پوسٹ کارڈ کو 60 سال بعد بھی درست ترین حالت میں دیکھ کر بہت حیران ہیں۔