جسم سے بغیر بجلی کے بلب روشن کرنے والا بچہ

Last Updated On 07 April,2018 09:53 am

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست کیرالہ کے حیرت انگیز باصلاحیت بچے نے دنیا کے بڑے بڑے انجینئرز کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ ابو طاہر بغیر بجلی کے جسم کے کسی بھی حصے سے ایل ای ڈی بلب روشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے رہائشی نذیر اپنے 9 سالہ بیٹے ابو طاہر کے ہمراہ بازار سے ایل ای ڈی بلب خرید کر لائے اور انہوں نے کمرے میں لگانے کے لیے انتظامات مکمل کیے تو ایک لمحہ ایسا آیا جب سارے گھر والے حیرت سے طاہر کی طرف دیکھنے لگے۔ 

والد کا کہنا ہے کہ بلب جب طاہر کے ہاتھ میں پکڑایا تو یک دم بغیر کسی بجلی کنکشن کے وہ روشن ہوگیا، پہلے تو میں نے اسے نظر انداز کیا مگر جب دوبارہ یہی عمل ہوا تو حیران رہ گیا کیونکہ یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی، اہل خانہ نے اس سارے عمل کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگ جوق در جوق دور دراز علاقوں سے بچے سے ملاقات کیلئے کیرالہ آنے لگے۔