ہٹلر کی آئل پینٹنگ آئندہ ہفتے نیلام ہوگی

Last Updated On 06 April,2018 10:05 am

1916 میں ہٹلر کی بنائی گئی چارلٹ لوبجی نامی فرانسیسی خاتون کی اس تصویر پر ہٹلر کے دستخط بھی موجود ہیں

برلن( نیٹ نیوز ) جرمن آمر ہٹلر کی آئل پینٹنگ آئندہ ہفتے نیلامی کیلئے پیش کی جائے گی ، پینٹنگ کی بولی 60ہزار یورو سے شروع ہو گی۔

جرمن آکشن ہاؤس کے مطابق1916کی اس پینٹنگ پر ہٹلر کے دستخط ہیں، پینٹنگ چارلٹ لوبجی نامی فرانسیسی خاتون کی ہے جس سے ہٹلر کی فرانس میں سروس کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔