جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

Last Updated On 05 April,2018 08:36 pm

لندن (دنیا نیوز) ٹیوب اسٹیشن پر مسافروں نے 2 نوجوانوں کو موت کے منہ سے واپس کھینچ لیا

گرین پارک اسٹیشن پر دو نوجوانوں آپس میں لڑتے لڑتے ٹیوب ٹرین ٹریک پر جا گرے۔ ٹھیک اسی وقت ٹرین آگئی لیکن اسٹیشن پر موجود افراد نے فوری طور پر دونوں نوجوانوں کو اوپر کھینچ لیا اور وہ ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے۔ خوفناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔