کسان اپنا 3 منزلہ گھر ہٹا کر چالیس میٹر پیچھے لے گیا

Last Updated On 05 April,2018 07:07 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے جنوبی صوبے جیان زی میں ایک کسان نے سڑک کے درمیان آنے والے اپنے تین منزلہ گھر کو انوکھے انداز سے کھسکا کر 40 میٹر پیچھے دھکیل دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کسان نے گھر کو بڑی محبت سے تعمیر کیا لیکن حکومت نے سڑک بننے کی وجہ سے اسے گرانے کا نوٹس بھیج دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جاؤ یپینگ نامی چینی کسان نے 2014ء میں اپنا تین منزلہ گھر تعمیر کیا تھا اور ابھی اس میں رہتے ہوئے ایک سال ہی ہوا تھا کہ مقامی میونسپل نے گھر کو گرانے کا نوٹس بھیج دیا۔ جاؤپینگ نے یہ گھر کثیر رقم خرچ کرکے تیار کیا تھا، اس نوٹس کے بعد کسان نے اپنے گھر کو ڈھانے سے بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کیے لیکن کوئی حل نہ پاکر مایوس ہوگیا۔ میونسپل ادارے کا دعویٰ تھا کہ مذکورہ گھر ایک زیر تعمیر سڑک کے بیچوں بیچ آرہا ہے اس لیے گھر کو مکمل طور پر ڈھانا پڑے گا تاہم حکومت اس کے لیے کسان کو زر تلافی ادا کرے گی۔


ستمبر 2017ء میں کمپنی نے کسان کے گھر کو کھسکانے کے پروجیکٹ پر کام شروع کیا۔ تین منزلہ عمارت ہونے کی وجہ سے مکان کو گھسیٹ کر سڑک تعمیر ہونے کے مقامات سے دور لے جانا ایک مشکل امر تھا تاہم کمپنی ایک ہزار لکڑی کے تختوں اور بانسوں کی مدد سے کسان کے مکان کو ڈیڑھ ماہ کی انتھک محنت اور محتاط ٹیکنالوجی کے باعث 40 میٹر تک کھسکانے میں کامیاب ہوگئی۔