فیسٹیول کے دوران شریک مہمانوں نے نہ صرف ہلہ گلہ کیا بلکہ اس کے علاوہ مزیدار کافی کا بھی لطف اٹھایا
لاہور (دنیا نیوز ) ایمسٹرڈیم میں کافی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے شیف اور کافی میکنگ آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرتے دکھائی دئیے ۔ان نوجوانوں نے کافی پر دلکش نقش و نگار اور آرٹ تخلیق کرنے کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور مختصر ترین وقت میں سب سے بہترین ڈیزائن بنانے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے ۔
کہیں تو کوئی کافی میں مختلف رنگ ملا کر رنگین آرٹ ورک تیار کر رہا تھا تو کوئی کافی پر تھری ڈی فن پارے بنا کر اس انوکھی انداز کی مصوری میں جان ڈالنے کی کوشش میں مصروف تھا ۔اس فیسٹیول میں دلچسپ مقابلوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے مختلف اقسام کی کافی بھی رکھی گئی تھی جو وہاں موجود افراد نہایت مزے سے پیتے اور ذائقے کو سراہتے دکھائی دئیے۔