ٹیکساس میں ٹینس بال سائز کے اولوں کی تباہی

Last Updated On 09 April,2018 10:48 am

اولوں سے گھروں کی کھڑکیوں ، کاروں اور چھتوں کو شدید نقصان ہوا ،کسی قسم کے جانی نقصان کی اچلاع نہیں ملی

ٹیکساس (دنیا نیوز ) امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹینس بال کےسائز کے اولوں نے تباہی مچا دی، کھڑکیوں اور گھروں کی چھتوں کو نقصان پہنچا۔ شمالی ٹیکساس میں ژالہ باری نے لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا۔

ٹینس بال کے برابر اولوں نے کاروں، کھڑکیوں اور چھتوں کو نقصان پہنچایا، شہریوں نے سماجی میڈیا پر مختلف ویڈیوز شیئر کی ہیں، ژالہ باری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔