لاہور: (روزنامہ دنیا) کھا نا پکانے کے ماہر تو بہت لوگ ہونگے لیکن کچھ ایسے شیف بھی ہیں جن کے ہاتھوں میں ایک طرف تو کمال کا ذائقہ ہوتا ہے تو دوسری طرف یہ لوگ ایسے ایسے انداز اپناتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔
اب بھارتی شہر نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے اس شیف کو ہی دیکھ لیں جس نے اُبلتے ہوئے تیل میں کسی لوہے کے چمچے کا نہیں بلکہ اپنے ہاتھوں کا استعمال کیا ہے اور کڑاہی میں ہاتھ ڈال کر پکوڑے سموسے تلتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔
اس شخص کا اُبلتے ہوئے تیل میں ہاتھ ڈال کر فرائی کرنے کا طریقہ آن لائن بھی بیحد مقبول ہو رہا ہے لوگ اس جگہ کا رُخ کرتے ہیں اور اس کی ویڈیو بناتے اور حیرت زدہ ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔