چین میں کمسن بچی واشنگ مشین میں پھنس گئی

Last Updated On 09 April,2018 06:09 pm

چین: (ویب ڈیسک) کمسن بچی واشنگ مشین میں پھنس گئی، پولیس نے مشین توڑ کر باہر نکالا

چینی میڈیا کے مطابق بچی آنکھ مچولی کھیلتے ہوئے مشین میں گھس گئی لیکن باہر نہ نکل سکی۔ والدین بچی کو باہر نکالنے میں ناکام ہوئے تو پولیس کو بلا لیا۔ پولیس اہلکاروں نے آرے کی مدد سے مشین کو کاٹ کر بچی کو باہر نکال لیا۔