لاہور: (دنیا نیوز) فلپائنی مچھیرے نے جال تو لگایا تھا مچھلیاں پکڑنے کے لئے لیکن اس میں پھنس گئی آٹھ فٹ لمبی آکٹوپس، گاؤں والے حیران ہو گئے۔
فلپائن کے جنوبی علاقے منداناو کے گاؤں توی توی Tawi-tawi کے مچھیرے نے آکٹوپس پکڑی جو ڈیڑھ فٹ چوڑی اور آٹھ فٹ لمبی ہے۔ اس کا رنگ سفید ہے۔
مچھیرے کا کہنا ہے اسے جال کھینچنے میں کافی مشکل پیش آئی، مچھیرے کا کہنا ہے اس خطے میں پکڑی جانے والی آکٹوپس میں یہ سب سے بڑی ہے اور ہو سکتا ہے اتنی بڑی اور آکٹوپس بھی یہاں ہوں۔