کھیتوں میں کام کرنے والی خاتون ٹرمپ کی ہم شکل نکلی، تصویر وائرل

Last Updated On 25 April,2018 07:55 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہم شکل خاتون سامنے آ گئیں ، اسپین سے تعلق رکھنے والی خاتون دیکھنے میں ٹرمپ سے ہو بہو مماثلت رکھتیں ہیں۔ امریکی صدر کی ہم شکل خاتون لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کے شمال مشرقی علاقے کبانا دی برگنتینوس میں رہنے والی بزرگ خاتون ڈولوریس اینٹیلو اپنے چہرے کے باعث راتوں رات مشہور ہو گئیں وہ دیکھنے میں بالکل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسی دکھتی ہیں۔ مقامی صحافی نے کھیتوں میں کام کرنے والی اس خاتون کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

 

ڈولوریس گزشتہ 40 برس سے اس علاقے میں رہائش پذیر ہیں اور ان کے پاس نہ تو ٹی وی ہے اور نہ ہی موبائل فون۔ مقامی میڈیا کے نمائندے بھی ان سے انٹرویو لینے پہنچے جس کے دوران خاتون نے کہا کہ گاؤں کے لوگ اب انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی کزن پکارنا شروع ہوگئے ہیں۔