سائبیریا(نیٹ نیوز) روس میں ایسی باہمت خاتون کی کہانی سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہی ہے جو دنیا کی سب سے بڑی اور گہری ترین جھیل جم جانے کے بعد روزانہ اس کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک سکیٹنگ کرکے جاتی ہیں۔
76 سالہ خاتون لیوبوف مورخودووا اب ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہی ہیں لیکن اپنی عمر رسیدگی کے باوجود وہ انتہائی سردی میں دنیا کی مشہور جھیل بیکال کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے کا سفر کرتی ہیں۔
لیوبوف روزانہ ساڑھے پانچ بجے اٹھتی ہیں اور 1943 میں بنائے گئے اپنے قدیم سکیٹنگ شوز پہنتی ہیں اور جھیل پر سکیٹنگ کرتے ہوئے وہاں کا دورہ کرتی ہیں۔
جھیل کی دوسری جانب سبزہ ہے جہاں ان کی پالتو گائیں چرنے اور بھوک مٹانے جاتی ہیں اسی لئے انہیں خود وہاں جا کر ان کی حفاظت کرنا پڑتی ہے۔