داڑھی مونچھوں کی چیمپئن شپ

Last Updated On 25 April,2018 02:17 pm

لاہور(نیٹ نیوز) برطانوی کاؤنٹی سمرسیٹ میں داڑھی مونچھوں کی پانچویں سالانہ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا

عجیب و غریب اور منفردانداز کی داڑھی مونچھوں کے حامل 200 سے زائد شرکا نے   دی ہینڈل بار کلب   میں ہونیوالی اس چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔


10 سے زائد کیٹیگریز پر مشتمل اس چیمپئن شپ میں انوکھی، قدرتی اور فری سٹائل کے مقابلوں میں شامل شرکا نے سنواری ہوئی مختلف انداز سے آراستہ داڑھی مونچھوں کی نمائش کی جنہیں کئی ججوں پر مشتمل ٹیم کی جانب سے نمبر دئیے گئے ۔