تہران(نیٹ نیوز ) ایران کے دارالحکومت تہران میں سولہویں سالانہ انڈور پھولوں کی نمائش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں سولہویں سالانہ انڈور پھولوں کی نمائش کا آغازکردیا گیا ہے ۔
اس رنگا رنگ نمائش میں سینکڑوں اقسام کے پھول نہایت خوبصورتی سے سجائے گئے ہیں جبکہ بڑے رقبے پر پھیلے انڈور گارڈن کو فلاور شو ڈیزائنر نے رنگ برنگے پھولوں کی مدد سے جیتے جاگتے کینوس میں تبدیل کر ڈالا ہے۔
رواں برس اس فلاور شو کی تھیم کے تحت ماہر فنکاروں کے تیار کردہ فن پارے اور دلچسپ آرٹ ورک دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران پر پابندیاں لگانے کے امریکی فیصلے کے بعد اس نمائش میں بکھرے پھول اور گلدستے شہریوں کو خوشی کے لمحات مہیا کر رہے ہیں۔ مرد و خواتین کی بڑی تعداد نمائش کا رخ کر رہی ہیں جہاں تصاویر بنوانے اور نت نئے آئیڈیاز پر بحث کرنے میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔