لاہور ( نیٹ نیوز) جمہوریہ لاؤس کے دار الحکومت وینتیان میں سالانہ راکٹ فیسٹیول کاانعقاد کیا گیا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی فصل کی کٹائی کے موقع پر شکریہ کے طور پر منائے جانیوالے اس منفرد میلے کیلئے مقامی افراد نے ہاتھوں سے دلچسپ و عجیب ڈیزائنز والے راکٹ تیار کیے۔
منفرد سٹائل کے راکٹس تیار کرنے کیلئے چیڑ کے درخت کے تنوں کو خالی کرکے اُس میں دھماکہ خیز مواد بھرا گیا۔
ان راکٹوں کو بعد ازاں جب آسمان کی طرف چھوڑا گیا تو آسمان رنگوں سے سجا نظر آیا، راکٹ فیسٹیول دو ہفتے تک جاری رہے گا۔