لاہور: ( روزنامہ دنیا ) شاعری ہو، مصوری یا دیگر تخلیقی صلاحیتیں، یہ خدادادہی ہوتی ہیں اسکا اندازہ اس 11سالہ آسٹریلوی بچی کی کمال صلاحیت سے لگایا جا سکتا ہے جس نے اتنی سی عمر میں مصوری کی دنیا میں ایسے کمالات دکھا دیئے کہ بڑے بڑے مصور اس کے معترف ہو چکے ہیں۔
اس بچی کا نام ایلیٹا اینڈرے ہے اور آپ یہ سنکر مزید حیرت کا شکار ہو جائینگے کہ اس نے محض 9 ماہ کی عمر سے ہی پینٹنگ شروع کر دی تھی ،اب اسکا کام اس قدر مقبول ہو چکا ہے کہ اس کی ایک پینٹنگ 10ہزار ڈالر سے 25ہزار ڈالر تک میں فروخت ہوتی ہے۔
آج تک اس کی جو پینٹنگ سب سے مہنگی فروخت ہوئی اس کی قیمت 50 ہزار ڈالر لگی تھی۔