لاہور: (روزنامہ دنیا) بعض اوقات مذاق اس قدر بھاری پڑ جاتا ہے کہ تفریح تکلیف کا سبب بن جاتی ہے، اب آسٹریلیا میں پیش آنے والے اس حادثے کو ہی دیکھ لیں جس میں پُل پر کھڑے نوجوان کی شرارت برانڈ نیو کار کے مالک کو اس وقت بھاری پڑ گئی جب نوجوان نے شیشے کی بوتل پل سے کار پر اُچھال دی۔
آسٹریلوی شہر برسبین میں پیش آنے والے اس حادثے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار ہائی وے سے گزر رہی ہے اور جیسے ہی پیڈیسٹرین برج کے نیچے سے گزرتی ہے تو عین اسی وقت پُل پرکھڑے ایک سر پھرے نے نیچے بوتل پھینک دی جو سیدھا کار کی ونڈسکرین پر آ لگی جس سے ونڈ سکرین چکنا چور ہو گئی تو جناب ایسی شرارت سے گریز کریں جو کسی کیلئے تکلیف کا سبب بن جائے۔