اب روبوٹس بھی پیانو بجانے لگے

Last Updated On 03 June,2018 08:28 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) آپ نے کئی فنکاروں کو پیانو بجاتے ہوئے دیکھا ہی ہو گا جو اپنے فن کی بنا پر خوبصورت دُھنیں بکھیرنے میں کمال رکھتے ہیں لیکن جناب یہاں تو روبوٹس بھی پیانو بجانے لگے ہیں۔

یقین نہیں تو چین کے اس روبوٹ کو دیکھ لیں جو نہ صرف پیانو پر میوزک کی خوبصورت دُھنیں بکھیرنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے بلکہ ماہر پیانسٹ کے ساتھ پیانو بجاتے ہوئے بھرپور مقابلہ بھی کر رہا ہے۔ چین کے شہر بیجنگ کے کنسرٹ ہال میں آرٹ فیسٹیول کے موقع پر انسان اور روبوٹ کے درمیان موسیقی کے اس دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیاگیا۔ واضح رہے روبوٹ کو 2012 میں اٹلی کی کمپنی نے تیار کیا تھا جسے گزشتہ سال چین میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا جو 53 انگلیوں کا حامل ہے اور کسی ماہر پیانسٹ کی طرح پیانو بجانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔