لاہور(نیٹ نیوز)معروف امریکی جریدے ’’ٹائم‘‘نے اپنے اگلے شمارے کے سرورق کیلئے منفرد انداز اپنایا اور ایک ہزار کے قریب ڈرونز کی مدد سے فضا میں ٹائم کا کور پیج بنا ڈالا
معروف امریکی جریدے ’’ٹائم‘‘نے اپنے اگلے شمارے کے سرورق کیلئے منفرد انداز اپنایا اور ایک ہزار کے قریب ڈرونز کی مدد سے فضا میں ٹائم کا کور پیج بنا ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں اس خاص سرورق کیلئے 958 ڈرونز استعمال کئے گئے اور 400 فٹ بلندی پر ان ڈرونز نے کورپیج کیلئے فارمیشن بنائی۔
امریکی جریدے کی پچانوے سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کور پیج کیلئے ڈرون استعمال کئے گئے ۔یہ سرورق 11 جون 2018 کے شمارے میں شائع ہوگا۔