سنہرے مجسمے جو پانی کا خوبصورت عکس دیتے ہیں

Last Updated On 03 June,2018 12:28 pm

لاہور(نیٹ نیوز)پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک مجسمہ ساز ملگورزاتا منفرد اور شاندار مجسمے تخلیق کرنے کیلئے مشہور ہیں۔

اس بار انہوں نے ایک قدم اور اٹھاتے ہوئے نہایت نہایت منفرد مجسمے تشکیل دئیے ہیں۔ یہ مجسمہ ساز گزشتہ 30 برس سے اس فن سے منسلک ہیں۔ اس دوران وہ بے شمار مجسمے بنا چکی ہیں۔ حالیہ پراجیکٹ کے تحت بنائے گئے ان کے مجسمے فواروں کی طرح ہیں جن سے پانی بہتا ہے۔ مجسموں سے جب پانی نکلتا ہے تو دیکھنے والوں کو مبہوت کردیتا ہے۔