آسام (دنیا نیوز ) بھارتی چوہے کرنسی نوٹوں کے شیدائی نکلے، لے جا نہ سکے تو کتر ڈالے، ایک دو نہیں بارہ لاکھ روپے کے نوٹ برباد ہوگئے۔ بھارت میں شراب پینے اور سیلاب کا سبب ہونے کے الزامات کے بعد اب چوہوں پر ایک اور الزام عائد کر دیا گیا۔
یہ اے ٹی ایم مشین میں گھس کر بارہ لاکھ روپے کترنے کا الزام ہے، شمال مشرقی ریاست آسام میں جب ٹیکنیشنز نے ایک خراب اے ٹی ایم مشین کو مرمت کے لیے کھولا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی، انہیں 12 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے نوٹ کترے ہوئے ملے اور ان کا الزام چوہوں پر لگ گیا۔
میڈیا کے مطابق شاید چوہے وائرنگ کے لیے بنے سوراخ کے راستے مشین میں داخل ہوئے اور کرنسی نوٹ کتر ڈالے، بنک کے عملے کا کہنا ہے مشین میں 29 لاکھ روپے ڈالے گئے تھے اور چوہوں نے 12 لاکھ 38 ہزار روپے کے نوٹ کتر لئے۔