کراچی: (دنیا نیوز) ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود میں کسی بھی طیارے میں کوئی فقیر نہیں گھسا، دوحہ سے ایران کے شہر شیراز جانے والی پرواز میں ایسا واقعہ ہوا تھا۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق قطر ایئرویز کی پرواز پچھلے ہفتے دوحہ سے شیراز جارہی تھی، اس دوران ایک مسافر سیٹ سے اٹھا اور بھیک مانگنا شروع کردی، کچھ مسافروں نے اس کی مالی مدد بھی کی تھی۔ اس واقعہ کی شیراز کے کنٹری منیجر نے تصدیق بھی کی ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کسی غیر ملکی پرواز میں فقیر کے بھیک مانگنے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، دوسری طرف ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے بھی ایسے واقعے کی تردید کی ہے۔