مصطفی آباد/للیانی( روزنامہ دنیا ) مصطفی آباد للیانی کے رہائشی اور پاکستان کے سب سے بڑے سکوں کی کلیکشن رکھنے والے نوجوان شکیل احمد نے اپنا نیا ٹارگٹ 800 مختلف بادشاہوں کے 800 سکے جمع کر کے پورا کرلیا ہے
جس میں 400 قبل مسیح سے لیکر 20 ویں صدی عیسوی تک کے بادشاہوں کے سکے شامل ہیں ،
شکیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلاشبہ یہ ایک بہت مشکل اور تھکا دینے والا ٹاسک تھا لیکن اللہ کے فضل، میرے جنون اور آپ سب لوگوں کی نیک تمنائوں کی بدولت اسے میں نے 4 سال کے عرصے میں مکمل کرلیا۔