سان لورینزو: (روزنامہ دنیا) جان ریمن الفونسو پینایو کئی روز سے لاپتہ تھا جو کسی کام سے پڑوسی ملک میکسیکو کی سرحد کے قریب گیا اور واپس نہ آیا۔ پینایو کے والدین نے سمجھ لیا کہ ان کا بیٹا کسی گروہ کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔
والدین کا خیال اس وقت حقیقت میں بدل گیا جب پولیس نے کئی روز بعد سوختہ لاش (جھلسی ہوئی) ان کے حوالے کی اور بتایا کہ یہ پینایو کی لاش ہے جسکے بعد والدین نے بیٹے کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع کیں۔
پینایو نے اپنے جنازے کے لئے ادا کی جانے والی آخری رسومات میں عین اس وقت انٹری دی جب اس کے عزیز آدھی رسومات کی ادائیگی کرچکے تھے ۔بیٹے کو زندہ اور صحیح حالت میں دیکھ کر والدین و اہل علاقہ حیرت زدہ رہ گئے۔ دوسری جانب اس لاش کی شناخت اب تک نہ ہوسکی جو 20 سالہ پینایو سمجھ کر پولیس نے پینایو کے والدین کے حوالے کی تھی، پولیس نے لاش کی شناخت کے لیے کوششیں تیز کردیں۔