بھارت:سرکاری افسر کو اژدھے کیساتھ سیلفی گلے پڑ گئی

Last Updated On 20 June,2018 03:50 pm

لاہور(نیٹ نیوز) کبھی کبھی سیلفی لینا کچھ مہنگا پڑتا ہے اور ایسا ہی ہوا۔ بھارتی افسر کیساتھ جس کا اژدھے کیساتھ سیلفی لینا اس کے گلے پڑگیا۔ بھارتی محکمہ تحفظ جنگلات اور حیاتیات کی ٹیم نے 30 کلو وزنی اور 18 فٹ لمبا اژدھا پکڑا جس میں سے ایک افسر سنجے دتا نے اس اژدھے کیساتھ سیلفی لینے کی ٹھانی جس سے اس کے چودہ طبق روشن ہوگئے۔

محکمہ جنگلات کے افسر نے اژدھے کو قابو کرنے کے بجائے گلے میں ڈالا اور سیلفی لینے کی کوشش کی جس سے اژدھا بے قابو ہوگیا اور اس کی گردن کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا۔ اس سے پہلے کے یہ گھیرا مزید تنگ ہوتا اس کے ساتھیوں نے اپنے افسر کی مدد کی اور اژدھے کے چنگل سے جان چھڑائی، تاہم سنجے دتا انتہائی خوفزدہ ہوگیا لیکن خوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئی اس انوکھی سیلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے۔