نیوزی لینڈ(نیٹ نیوز) اصل انسانی لاشوں کی نمائش سے ایک شخص نے نہایت چالاکی سے پیرکے دوانگوٹھے کاٹ کرچرالئے ۔ پولیس نے واقعے کے بعد مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا جس نے نمائش میں رکھی ایک لاش کے دونوں انگوٹھے چرائے تھے ان کی قیمت 13 لاکھ روپے سے بھی زیادہ بتائی جارہی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اس شخص پر چوری اور لاش کی بے حرمتی کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔پہلی مرتبہ اس شخص کو آکلینڈ کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں اس کی ضمانت ہوگئی اور اس کے بعد وہ سال کے آخر تک ویلنگٹن ڈسٹرکٹ کورٹ میں دوبارہ پیش ہوگا۔
اصل انسانی لاشوں کی اس عجیب و غریب نمائش کا نام ’’باڈی ورلڈ وائٹلز‘‘تھا جو ایک سفری نمائش تھی اور پہلی مرتبہ آکلینڈ میں منعقد ہوئی تھی جہاں سے انگوٹھے چرالئے گئے ۔