لاہور(نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے چڑیا گھر میں دنیا کا معمر ترین سماٹرا سے لایا ہوا آرنگٹن یا بن مانس 62 سال کی عمر میں مر گیا، وہ 1968 سے اس چڑیا گھر میں تھا اور 2016 میں اسے دنیا کا سب سے عمر رسیدہ آرنگٹن قرار دیا گیا تھا۔
اس نسل کے بن مانس مشکل سے پچاس سال کی عمر تک ہی پہنچ پاتے ہیں۔ پان نامی اس بن مانس کے بچے آسٹریلیا، امریکہ اور سماٹرا کے جنگلات میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اس چڑیا گھر میں اس کی دیکھ بھال پر مامور لوگ اس سے بہت مانوس ہو گئے تھے جو آخری لمحات تک اس کے ساتھ رہے۔