لاہور (دنیا نیوز ) دنیا کی مہنگی ترین فراری، انیس سو باسٹھ ماڈل، ٹو ففٹی جی ٹی او ساڑھے چار کروڑ ڈالر میں نیلام ہونے کی توقع ہے۔ فارمولا ون نہیں سڑکوں پر ہونے والی ریس کی گاڑی، انیس سو باسٹھ ماڈل، ٹو ففٹی جی ٹی او فراری دنیا کی مہنگی ترین فراری بننے جار ہی ہے۔
فراری نے انیس سو باسٹھ میں اٹلی کی نیشنل جی ٹی چیمپئن شپ اور نو دوسری ریسز جیتی تھیں۔ اٹلی کی کمپنی نے اس جیسی صرف چھتیس گاڑیاں بنائی ہیں۔
سرخ رنگ کی یہ فراری چوبیس اگست کو کیلیفورنیا میں نیلام کی جائے گی، اس سے پہلے اسی ماڈل کی گاڑی دو ہزار چودہ میں تین کروڑ اکاسی لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی تھی جو ایک ریکارڈ ہے۔