دنیا کے سب سے لمبے ناخن رپلیز میوزیم نے پیش کر دیئے

Last Updated On 12 July,2018 11:20 am

نیویارک: (دنیا نیوز) دنیا کے سب سے لمبے ناخن نیویارک کے رپلیز میوزیم نے پیش کر دیئے، بیاسی سالہ شخص کی بائیں ہاتھ کی انگلیوں کے ناخنوں کی مجموعی لمبائی 358.1 انچ ہے۔

نیویارک کے رپلیز بیلیو اٹ اور ناٹ  میوزیم نے شریدھر چیلال کے ناخن کاٹ کر محفوظ کر لئے، انکے انگوٹھے کے ناخن کی لمبائی سب سے زیادہ ہے جو 77.8 انچ ہے۔ چیلال کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج ہے، انکا کہنا ہے انہیں 1952 میں ایک استاد نے ناخن توڑنے پر ڈانٹا اور انہوں نے اپنے ہاتھ کے ناخن کاٹنا بند کر دیئے۔