امریکہ میں ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقاد

Last Updated On 13 July,2018 01:21 pm

لاہور(نیٹ نیوز) امریکہ میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں رنگ برنگے غباروں سے آسمان پر خوبصورت رنگ بکھر گئے۔

امریکی ریاست Illinois کے گاؤں Lisle میں منعقد ہونے والے اس سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول میں امریکہ سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول میں درجنوں غباروں نے جہاں آسمان پر خوبصورت نظارہ ترتیب دیا وہیں اس نظارے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کر کے فیسٹیول کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے۔