لاہور: (روزنامہ دنیا) دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بیحد عام ہوگیا ہے۔ روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں جنوبی کوریا کے ایئرپورٹ پر روبوٹس تعینات کر دیئے گئے ہیں جو اپنے انوکھے پن کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
جنوبی کوریا کے شہر انچیون کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو روبوٹس متعارف کرائے گئے ہیں جس میں سے ایک انسان دوست روبوٹ نہ صرف ایئرپورٹ پر آنیوالے مسافروں کو خوش آمدید کہتا ہے بلکہ مسافروں کی رہنمائی بھی کرتا ہے اور اُنہیں راستہ بھی بتاتا ہے۔ کلیننگ روبوٹ ایئرپورٹ کی انتہائی پھرتی سے صفائی کرتا ہے، یہ روبوٹس کورین، چینی، جاپانی اور انگریزی سمیت مختلف زبانیں بولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یوں باتیں کرتے کسٹمرز سروسز دیتے اور صفائی کرتے روبوٹس بچوں سمیت بڑوں کی بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔